پاکستان

خاتون کی بیچ سڑک پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور گالیاں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل

گالیوں کی تکرار کرتی خاتون نے تہذیب، تمیز اور بنیادی اخلاقیات سب کی دھجیاں اڑادیں‘ صارفین نے پولیس اہلکار کو صبر و تحمل کرنے پر شاباش دی

اسلام آباد میں ایک خاتون کی بیچ سڑک پر پنجاب پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور گالیاں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، دوسری خاتون کو ٹوکنا بھاری پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے اہلکار کو خاتون کی بیچ سڑک پر پولیس اہل کار سے بدتمیزی اور گالیاں دیتی رہیں۔ خاتون گھٹیا الفاظ کی تکرار کرتی رہیں لیکن پولیس اہلکار خاموشی سے چلتا رہا اور کوئی ردعمل نہ دیا۔ اس دوران خاتون کی زبان درازی نہ رکی اور راہ چلتی دوسری خاتون نے ٹوکا تو ان پر بھی گالم گلوچ کی برسات کردی۔ گالیوں کی تکرار کرتی خاتون نے تہذیب، تمیز اور بنیادی اخلاقیات سب کی دھجیاں اڑادیں۔ دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پرشاباش دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.