پاکستان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد میں رواں دواں

عمران خان کی قیادت میں’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ  قافلے کی صورت میں اسلام آباد میں رواں دواں ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا اور تقریباً 7گھنٹے قبل اسلام آباد میں داخل ہونے والا قافلہ آج صبح سویرے ایچ نائن پہنچ گیا اوراب ڈی چوک کی جانب گامزن ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سےنہیں جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.