پاکستان
لانگ مارچ: پنجاب سے پی ٹی آئی کے کتنے کارکن گرفتار ہوئے؟
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 1 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کی فہرست آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل نے تیارکی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 48 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ گرفتار افراد 7 روز کے لیے نظر بند ہوں گے ۔اس کے علاوہ سیالکوٹ میں 200افراد کیخلاف مقدمہ کیا گیا ہے۔