پاکستان
نیب قوانین میں ترامیم :قومی اسمبلی نےبل منظورکرلیا
وزیرقانون سینیٹراعظم نذیرتارڑ نےقومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا
قومی اسمبلی نےنیب قوانین میں ترامیم کا بل بھی کثرت رائےسےمنظورکرلیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت ہونے والےقومی اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون سینیٹراعظم نذیرتارڑ نےقومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا۔
اس حوالےسےاظہارخیال کرتےہوئےوزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا نیب انکوائری کےلیےوقت کی حد کا پابند نہیں تھا،آج سےپہلےنیب 4 سال تک انکوائری شروع نہیں کرتا تھا لیکن نیب اب 6 ماہ کی حد کےاندرانکوئری کا آغازکرنےکا پابند ہوگا۔
قومی اسمبلی نےاحتساب بیوروآرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائےسےمنظورکرلیا۔ یاد رہےکہ قومی اسمبلی نےآج ہی کےاجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعےالیکشن اوراوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کا حق دینےسےمتعلق سابقہ حکومت کی پاس کی گئی ترامیم سےمتعلق بل بھی کثرت رائےسےمنظورکیا تھا۔