پاکستان

عمران خان ڈکٹیشن اپنےگھرمیں دینا،الیکشن کا فیصلہ ایوان کرے گا

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سےحکومت کوالیکشن کا اعلان کرنےکیلئے 6 دن کا الٹی میٹم دیا گیا گیا

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سےحکومت کوالیکشن کا اعلان کرنےکیلئے 6 دن کا الٹی میٹم دیا گیا گیا ہےتاہم وزیراعظم شہبازشریف نے واضح طورپرکہہ دیا ہےکہ الیکشن کب کرانےہیں یہ فیصلہ ایوان کرے گا۔ شہبازشریف نےاپنےبیان میں کہا کہ ’عمران خان بھول میں نہ رہنا، بات چیت کےدروازے کھلےہیں لیکن اگرتم سمجھتےہوکہ بلیک میل کرلوگےتواپنےگھرمیں ڈکٹیشن دینا اس ایوان کوڈکٹیشن نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین پی ٹی آئی کودوٹوک پیغام دے دیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب میں شہبازشریف نےکہا کہ جتھےکےسربراہ کو واضح کردینا چاہتا ہوں کہ تمہاری ڈکٹیشن نہیں چلےگی،الیکشن کب کرانےہیں یہ ایوان فیصلہ کرے گا،اگربات الیکشن کی ہےتوپارلیمان میں بات کرو،ایک صوبہ وفاق پرحملہ کردے،کبھی آج تک ہوا؟ میں نہ مانوں اورپھربندوق اٹھالوں،سیاست دان ایسا نہیں کرتے،جواسلحہ لاہورمیں پکڑا گیا وہ اسلام آباد لایا جارہاتھا۔’

شہبازشریف نےکہا کہ جتھےاسلام آباد لانےکی اجازت نہیں ہونی چاہیےتھی،کھلےعام کہا گیا ہرطورڈی چوک پہنچوں گا،کیا ہمیں فتنےکا راستہ روکنا ہےیا ملک کوتباہ ہوتےدیکھنا ہے؟ آصف زرداری،فضل الرحمان اوردیگراتحادیوں کوفیصلہ کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نےکہا کہ اگربات الیکشن کی ہےتوپارلیمان میں بات کرو،ہماری کوشش ہےکہ مسائل کوحل کریں،اس حکومت کی معیاد ایک سال دومہینےہے،مشکلات ہیں، چیلنجزہیں لیکن ہم ان کےحل کیلئےپرعزم ہیں،ہم پاکستان کوعظیم بنانےکیلئےجان لڑا دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ بات چیت اعلیٰ ظرفی کا اظہار اورسیاست دانوں کا اعلیٰ ہتھیارہے، بات چیت کیلئےدروازے کھلےہیں،میں کمیٹی بھی بنا سکتا ہوں۔

خیال رہےکہ عمران خان نے 25مئی کواسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا تھا اورکہا تھا کہ الیکشن کا اعلان ہونےتک وہ واپس نہیں جائیں گےتاہم نہ اسمبلی تحلیل ہوئی اورنہ انتخابات کا اعلان ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد آئےاورچلےگئےجاتےجاتے 6 دن میں الیکشن کی تاریخ دینےاوراسمبلیاں تحلیل نہ کرنےکی صورت میں دوبارہ اسلام آباد آنےکی دھمکی دے گئےاورایک بارپھراسلام آباد 20 لاکھ لوگ لانےکا دعویٰ بھی کردیا۔ عمران خان نےکہا کہ اس بارکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،سپریم کورٹ نےبھی کہہ دیا ہےپرامن احتجاج پرکوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔ عمران خان نےاس سےپہلےبھی 20 لاکھ کا مجمع اسلام آباد لانےکا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ چند ہزارلوگ بھی اسلام آباد نہیں لاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.