آئی ایم ایف 90 کروڑڈالرقرض کی قسط جاری کرےگا؟
فیول سبسڈی ختم کرنے پرمعاہدہ بحال ہوجائےگا اورپاکستان کےلیےفنڈنگ کےاورذرائع کھل جائیں گے
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کی جانب سےفیول سبسڈی ختم کرنےپر 90 کروڑڈالرقرض کی قسط جاری کرےگا۔ برطانوی خبرایجنسی کےمطابق آئی ایم ایف چاہتا ہےپاکستان فیول سبسڈی ختم کرکےٹریک پرواپس آئے،ڈیل کی آؤٹ لائن پرکام کرلیا،فیول سبسڈی ختم کرنے پرمعاہدہ بحال ہوجائےگا اورپاکستان کےلیےفنڈنگ کےاورذرائع کھل جائیں گے۔
خبرایجنسی کےمطابق پاکستانی وزارت خزانہ کےحکام پرامید ہیں کہ شہبازشریف کوفیول سبسڈی ختم کرنےپرراضی کرلیں گے،پاکستان نے معیشت پرمشاورت کےلیےپارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا ہے۔ خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہےکہ 16ماہ میں الیکشن کی توقع ہےاورفیول سبسڈی کا خاتمہ حکومتی الحاق کی ساکھ متاثرکرے گا۔ خبرایجنسی نےبتایا ہےکہ آئی ایم ایف سےپاکستانی وفدکےمذاکرات میں شریک رکن نے یہ تفصیلات بتائی ہیں۔
خیال رہےکہ آئی ایم ایف نےحکومت سےپیٹرول اوربجلی پرسبسڈیزختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف اعلامیےکےمطابق آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کےمقاصد کےحصول پربھی زوردیا گیا ہےجبکہ مذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان نےگزشتہ جائزے میں طےشدہ پالیسیوں سےانحراف کیا۔