پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ، ملک بھر میں احتجاج کے دوران سرکاری املاک کا کتنا نقصان ہوا؟ دنگ کر دینے والے اعدادو شمار سامنے آگئے

میٹروبس ٹریک پر لگے کھجور کے قیمتی درخت جلائے گئے‘ گرین بیلٹ پر چیڑ کے درخت بھی جلے‘ بلیو ایریا پر ہر طرف گندگی کے ڈھیر بھی لگ گئے

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ، ملک بھر میں احتجاج کے دوران سرکاری املاک کا کتنا نقصان ہوا؟ دنگ کر دینے والے اعدادو شمار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لانگ مارچ کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں جلائے گئے درجنوں درخت اور پودے آگ سے جھلس کر مرجھا گئے۔ میٹروبس ٹریک پر لگے کھجور کے قیمتی درخت جلائے گئے۔ گرین بیلٹ پر چیڑ کے درخت بھی جلے ہیں۔ بلیو ایریا مرکزی شاہراہ پر ہر طرف گندگی کے ڈھیر بھی لگ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹیلی فون تاروں کو بھی جلایا۔ کارکنوں نے بکتربند گاڑی کو بھی آگ لگائی اور نیوز چینلز کی ڈی ایس این جی پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.