پاکستان

دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس نے سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کیس کی پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ دعا زہرہ کیس کے ساتھ اس کیس کو سنیں گے، آئی جی سے کہہ دیں کہ لڑکیاں پیش نہ کیں تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہی یہ ہے، اب ہمارے پاس آئی جی کے خلاف کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔

جسٹس آغا فیصل نے مزید کہا کہ  آئی جی بننے کے لیے اور بہت ہیں، پولیس ہمارے ساتھ مذاق کر رہی ہے کیا ہم نہیں جانتے

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.