پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سعودی بادشاہ شاہ سلمان وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ناراض کیوں ہیں؟ ایسی سچائی سامنے آگئی کہ ملک بھر میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا

پاکستانی بیوروکریسی بہت تاخیر کرتی ہے اور سرمایہ کاری کرکے اپنے 5 ارب ڈالر بلاک کروانے پر سعودی شاہ ناراض ہیں

سعودی بادشاہ شاہ سلمان وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ناراض کیوں ہیں؟ ایسی سچائی سامنے آگئی کہ ملک بھر میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی بیوروکریسی بہت تاخیر کرتی ہے،کہا گیا سرمایہ کاری کرکے اپنے 5 ارب ڈالر کیوں بلاک کرائیں۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کی تھی۔شاہ سلمان نے کہا کہ ایک سے دو ارب ڈالر لگائیں گے لیکن منظوری اسی سال کرائیں۔علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عوام پر کچھ نا کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر تھا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان کر چکے، پٹرول پر سبسڈی سے امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا ہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں اس فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان ہو گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آج رات سے ہی 30 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے ہی اضافے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.