پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ سنسنی پھیلا دینے والی خبر سامنے آگئی

سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد، سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پر بھی غور کیا گیا

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ سنسنی پھیلا دینے والی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت شروع کر دی۔اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز سے اپوزیشن لیدر راجہ ریاض کی ملاقات بھی ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا۔ ابتدئی طورپر تین ناموں پر مشاورت کی گئی۔حکومت نے ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد، سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ان ناموں پر اتحادیوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

راجہ ریاض نے کہا ہے کہ 2 جون سے پہلے چئیرمین نیب کا تقرر کر لیں گے۔ ابھی نام فائنل نہیں تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔دوسری جانب واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے نیب قوانین میں ترامیم اور الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا ہے، الیکشن ترمیمی کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم کردی گئی ہیں۔ نیب ترمیمی بل کے تحت چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا، ریمانڈ کی مدت کو 90 دن سے کم کرکے 14دن کر دیا گیا ہے، ٹیکس معاملات، وفاقی وصوبائی کابینہ کے فیصلے اور ترقیاتی منصوبے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.