پاکستان

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

مسلسل تین ہفتے بعد مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.26 فیصد کم ہوکر مجموعی شرح 16.97 فیصد رہی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کیا رہی ہے اس حوالہ سے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے تمام اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مسلسل تین ہفتے بعد مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.26 فیصد کم ہوکر مجموعی شرح 16.97 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 5 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے 62 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اوسط 174 روپے 53 پیسے کمی آئی، زندہ مرغی 15 روپے 5 پیسے اور لہسن 9 روپے 37 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو 3 روپے 15 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے، پیاز 2 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ اعداد وشمار کے مطابق دودھ 4 روپے 17 پیسے، دہی 3 روپے 26 پیسے فی کلو اور انڈے 9 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دال چنا 4 روپے54 پیسے فی کلو، دال ماش 3 روپے 77 پیسے، گھی 4 روپے 74 پیسے اور سرسوں کے تیل میں 19 روپے 63 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ 19 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.