پاکستان

وفاقی حکومت نے شر پسند عناصر کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ملک بھرمیں جانی ومالی نقصانات، پولیس، رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں کی تفصیلات پیش کی گئیں

وفاقی حکومت نے شر پسند عناصر کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی‘ وفاقی حکومت نے امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ اور امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ضلع راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اورشیخوپورہ کے آرپی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ملک بھرمیں جانی ومالی نقصانات، پولیس، رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اورگاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں پرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیارکرنے اور اسلام آباد میں فتنہ، فساد اورشرپھیلانے والے جلسے و جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کوفسادی مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مزید مثر اقدامات کی ہدایات کی گئی اورجلسیجلوسوں کو انتظامیہ کے ساتھ تحریری معاہدوں کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فسادی جتھے اورشرپسند عناصرکے ہاتھوں ملک کویرغمال نہیں بننے دیں گے اور کسی فسادی لانگ مارچ، جلوس کواسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ فسادی جتھوں کے ہاتھوں پولیس پرتشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے اور ادارے امن وامان ہرصورت یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.