پاکستان

مستحق لوگ حکومت سے دو ہزار روپے کیسے حاصل کریں گے؟

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 35 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والوں کو  2 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں، اگلے سال نئی حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گی، حکومت کی اولین ترجیح معیشت کا استحکام ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اسے آگے لے کر چل رہے ہیں، ہم پیٹرولیم مصنوعات پر بالکل بھی ٹیکس نہیں لگا رہے، ہمیں اس وقت آئی ایم ایف کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بہتر کرکے آگے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی صرف 60 فیصد غریب استعمال کرتے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول پر سبسڈی 40 فیصد امیر لوگ استعمال کرتے ہیں، ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو 2-2 ہزار روپے ماہانہ دیں گے، اگلے سال بھی ٹارگیٹڈ سبسڈی دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.