پاکستان

نوازشریف ایٹمی دھماکوں کےحامی نہیں تھے؟

شیخ رشید نےکچھ عرصہ قبل یہ بیان داغا تھا کہ نوازشریف 1998ءکےایٹمی دھماکوں کےحامی نہیں تھے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل ہو گئے ، بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’’یوم تکبیر ‘‘کے نام سے منایا جاتا ہے۔

سابق وزیر شیخ رشید نے کچھ عرصہ قبل یہ بیان داغا تھا کہ نواز شریف 1998ءکے ایٹمی دھماکوں کے حامی نہیں تھے، ان دھماکوں کی حمایت اس وقت کی کابینہ میں سے راجہ ظفر الحق اور گوہر ایوب خان کر رہے تھے یا میں کر رہا تھا۔ راجہ ظفر الحق نے شیخ رشید احمد کے اس دعوے کی فوری تردید کی تھی، اور کہا تھا کہ 1998ءمیں نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم تھے اور دھماکوں کا کریڈٹ اس وقت کے وزیراعظم کے سوا کسی اور کو نہیں مل سکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.