پاکستان

وزیراعظم ہاؤس کی مرمت کیلئےفنڈزکی منظوری؟

ایجنڈے کےمطابق کابینہ ڈویژن کے 6 طیاروں کوبہتربنانےکیلئے 40 ارب روپےکی گرانٹ دی جائےگی

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہرہوگا،جس میں وزیراعظم ہاؤس کی مرمت کیلئے اضافی فنڈزکی منظوری دی جائےگی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا پرغورکیا جائےگا، اجلاس میں ملکی غذائی ضروریات پوری کرنےکیلئے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد پربھی غورکیا جائےگا۔

اجلاس کےایجنڈے کےمطابق کابینہ ڈویژن کے 6 طیاروں کوبہتربنانےکیلئے 40 ارب روپےکی گرانٹ دی جائےگی،ایٹمی توانائی کےدو منصوبوں کےٹواورکےتھری کی مدت تکمیل کو چند ماہ بڑھایا جائےگا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ اورججوں کی رہائش گاہوں کی مرمت کیلئے اضافی فنڈزدینےپرغورکیا جائےگا، یوٹیلیٹی اسٹورزپرکم قیمت پرآٹےکی دستیابی کےلائحہ عمل پرغورکیا جائےگا۔ ایجنڈے کےمطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوتیل کی قیمت میں فرق کی ادائیگی کی منظوری دی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.