پاکستان

پاک فوج کا بجٹ کتنا ہوتا ہے؟وزیرخزانہ نے حقیقت بتادی

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ فورسزکا بجٹ گرانٹ کےساتھ 1400 ارب روپےہے

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ فورسزکا بجٹ گرانٹ کےساتھ 1400 ارب روپےہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےآئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کےعلاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےاورحکومتی پلان پرگفتگو کی۔انہوں نےبتایا کہ آئی ایم ایف کےساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائےگا جبکہ سعودی عرب بھی ہماری مدد کرے گا تاہم وزیرخزانہ نے سعودی حکومت کی جانب سےملنےوالی مدد سےمتعلق کچھ بتانےسےگریزکیا،انہوں نےچین کےحوالےسےبھی آئندہ ہفتےاچھی خبردینےکا اعلان کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم گزشتہ حکومت کی جانب سےآئی ایم ایف کےساتھ کیےگئےمعاہدے کولیکرچل رہےہیں،اگرآئندہ انتخابات میں ہمیں مینڈیٹ ملا توشاید آئی ایم ایف کےپاس نئےمعاہدے کےساتھ جائیں۔ ایک سوال کےجواب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فورسزکا بجٹ 1340 ارب روپےہے،اس اس میں فورسزکوملنےوالی گرانٹ بھی شامل کرلیں تویہ بجٹ 1400 ارب روپےبنتا ہے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےمزید بتایا کہ فورسزکا بجٹ جی ڈی پی کے 2 فیصد سے بھی کم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.