پاکستان
عمران خان،اسد عمراورشاہ محمود کیخلاف 16 مقدمات درج
درج مقدمےمیں شاہ محمود قریشی،شیریں مزاری،زرتاج گل، علی امین گنڈا پوراورخرم نوازکےنام بھی شامل ہیں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اورجنرل سیکرٹری اسد عمرسمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف اسلام آباد میں 16 مقدمات درج کرلیےگئے۔ وفاقی دارالحکومت کےتھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمےمیں شاہ محمود قریشی،شیریں مزاری،زرتاج گل، علی امین گنڈا پوراورخرم نوازکےنام بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف درج مقدمےمیں راستوں کی بندش،کارسرکارمیں مداخلت، پولیس پرحملہ اوراملاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کےخلاف مقدمات تھانہ آبپارہ،تھانہ ترنول،کوہسار،بہارہ کہو،رمنا،سیکرٹریٹ اورتھانہ لوہی بھیرمیں درج کیےگئےہیں۔