پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا کی جیل میں اب بھی قید ہیں؟ ان کی حالت کیسی ہے؟ تشویشناک خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا ہل کر رہ گئی

امریکا کے فیڈرل میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ٹیلی فون تک رسائی حاصل ہے، اور انہیں اپنے خاندان سے بات چیت کی مکمل آزادی ہے

کیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا کی جیل میں اب بھی قید ہیں؟ ان کی حالت کیسی ہے؟ تشویشناک خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا ہل کر رہ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موجودگی سے متعلق دفتر خارجہ کی اہم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ قونصلر رسائی کے وقت ڈاکٹر عافیہ بالکل صحت مند تھیں، اور پاکستانی قونصلر باقاعدگی سے عافیہ صدیقی کے خاندان کو ان کی صحت بارے میں آگاہ کرتے ہیں، اور یہ معلومات قونصلر کی رسائی کی بنیاد پر ہی حاصل کی جاتی ہیں، پاکستانی قونصلیٹ نے ایک بار پھر جلد ڈاکٹر عافیہ تک قونصلر رسائی کی درخواست دی ہے۔

دفترخارجہ کی رپورٹ کے مطابق عافیہ صدیقی امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں 2008 سے قید ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں، اور پاکستانی حکام نے یہ معاملہ مسلسل ہر سطح پر امریکی حکام کے سامنے اٹھایا ہے، عافیہ صدیقی کے قانونی و انسانی حقوق کا معاملہ امریکی حکام کے سامنے باقاعدگی سے اٹھایا جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوسٹن میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے مکمل ٹرائل سزا اور قید کے دوران عافیہ صدیقی سے رابطہ رکھا، ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل ہر تین ماہ بعد عافیہ صدیقی سے ملاقات کرتے ہیں، اور اب بھی فیڈرل میڈیکل سینٹر کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ عافیہ کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے، جب کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی یا ان کے خاندان کی طرف سے سامنے لائے جانے والے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.