پاکستان

پاک بھارت آبی تنازعات , پاکستانی وفد بھارت روانہ

آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد بھارت روانہ ہوگیا

پاک بھارت آبی تنازعات پربات چیت کےلیےانڈس واٹرکمشنرسید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد بھارت روانہ ہوگیا۔ وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات،محکمہ آبپاشی،نیسپاک اوروزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے۔ آبی تنازعہ پر دو روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں ہوں گے جس میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔ مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا اور اب یہ 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہو رہا ہے، اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔

دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر انڈیا کے تین بڑے پراجیکٹ ہیں جن پر پاکستان کو اعتراض ہے، ان میں سے ایک پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور ہیں۔ کیرو پر کام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پر بھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرے گا۔ یہ وفد صرف اجلاس کے لیے جا رہا ہے معائنہ کے لیے الگ وزٹ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.