پاکستان

رانا ثنااللہ کو سیاسی بدروحوں کےعلاج کی ڈیوٹی مل گئی

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’’اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے‘‘

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ 11 جماعتوں نےسیاسی بدروحوں کےعلاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسارکودی ہےلیکن آپ آئیں توسہی۔ شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتےہوئےرانا ثناء اللہ نےکہا کہ ’’اگلےماہ آئیں گےتوکسی کےکہنےپرگھرنہیں جائیں گے‘‘ کا بیان دینےوالا ’’خونی فساد‘‘ میں دم دبا کربھاگ گیا۔

انہوں نےکہا کہ مہنگائی کا طوفان لانےوالےاب اس پرسیاست کرکےعوام کےغضب سےبچنا چاہتےہیں،دھمکیاں دینےوالےاب منتیں،ترلےاور واسطےدے رہےہیں جبکہ دوسروں کےبچوں کوسڑک پربےآسرا چھوڑکرباس اورچپڑاسی دونوں میدان سےبھاگ گئے۔

رانا ثناء اللہ نےکہا کہ پنڈی کےشیطان کا ’’خونی‘‘ مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ باس،زرداری صاحب کی منت ترلےکرتا ہےتوچپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے،باس اورچپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اورسیاست کےرنگ بازہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.