پاکستان

عمران خان کےدست راست کی برطانوی ہائی کمیشن میں کودھمکیاں

صاحبزادہ جہانگیرکی جانب سےبرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں گھس کرعملےکو دھمکیاں دی گئیں

عمران خان کےدست راست صاحبزادہ جہانگیرکی جانب سےبرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں گھس کرعملےکو دھمکیاں دی گئیں۔ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کےفوکل پرسن برائےاوورسیزپاکستانیزصاحبزادہ جہانگیرعرف چیکوبھائی لندن میں احتجاج کےدوران زبردستی ہائی کمیشن میں گھسے،یادداشت لینےمیں مبینہ تاخیرپرعملےسے بدسلوکی اورانہیں دھمکیاں بھی دیں۔ اس واقعےکےفوری بعد پولیس طلب کی گئی تھی لیکن صاحبزادہ جہانگیرکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔

تاہم اب پاکستانی ہائی کمیشن صاحبزادہ جہانگیرکےخلاف قانونی کارروائی پرغورکررہا ہےاورہائی کمیشن کےحکام کا کہنا ہےکہ واقعےکی سی سی ٹی وی کا جائزہ لےرہےہیں۔ یاد رہےکہ اس سےقبل سعودی عرب میں روضہ رسول ﷺ پر وزیراعظم شہبازشریف کی وفاقی کابینہ میں شامل ورزاء کےہمراہ حاضری کےموقع پربھی صاحبزادہ جہانگیرکی ویڈیومنظرعام پرآئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.