پاکستان

پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئےفوج دینےوالا دوسرابڑا ملک

پاکستان کےامن دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت نےہرامن مشن میں کمانڈرکوبھی اپنا گرویدہ بنا دیا

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نےدنیا بھرمیں یوم امن کےحوالےسےبیان جاری کرتےہوئےکہا ہے کہ اقوام متحدہ آج دنیا بھر میں یوم امن منا رہی ہے،پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینےوالا دوسرا بڑا ملک ہے۔

آئی ایس پی آرنےتاریخ کا حوالہ دیتےہوئےبتایا کہ پاکستان نےاقوام متحدہ امن مشن کےساتھ اپنےسفرکا آغاز 1960 میں دستہ کانگربھیج کرکیا، پچھلے 61 سال میں پاکستان قیام امن کےلیےسب سےنمایاں اورمسلسل تعاون کرنے والا ملک رہا، پاکستان نےاقوام متحدہ کے 46 امن مشنوں میں حصہ لیا، اوردنیا بھرمیں اقوام متحدہ کےمشنزمیں دولاکھ سے زائد فوجی بھیجے،جب کہ 169 پاکستانی فوجی جوان انسانیت کی مدد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرچکےہیں۔

آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگٹریزنےپاکستان کا دورہ کرکےامن کی کوششوں کو سراہا، پاکستان کےامن دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت نےہرامن مشن میں کمانڈرکوبھی اپنا گرویدہ بنا دیا،پاکستانی امن دستوں میں ایف سی، رینجرزاورپولیس کےدستےبھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.