پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لانگ مارچ کی بدترین ناکامی یا کامیابی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی رہنماؤں سے کیوں ناراض ہوئے؟ چونکا دینے والے حقائق سامنے آگئے

عمران خان اپنے پارٹی رہنماؤں سے ناراض ہیں کہ لانگ مارچ کیلئے محض چند مقامات کے علاوہ عوام کیوں نہیں نکلے

لانگ مارچ کی بدترین ناکامی یا کامیابی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی رہنماؤں سے کیوں ناراض ہوئے؟ چونکا دینے والے حقائق سامنے آگئے

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پارٹی رہنماؤں سے ناراض ہیں کہ لانگ مارچ کیلئے محض چند مقامات کے علاوہ عوام کیوں نہیں نکلے، سابق وزیراعظم کو امید تھی کہ جس طرح جلسوں میں لوگ آتے رہے اسی طرح لانگ مارچ کیلئے بھی نکلیں گے اور حکومت دبا برداشت نہیں کر پائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو امید تھی جس طرح رمضان میں لوگ خود نکل آئے تھے اس طرح بڑی تعداد میں نکل آئیں گے اور مقامی اراکین اسمبلی لوگوں کی قیادت کر کے اسلام آباد لے آئیں گے، دیگر صوبوں میں بھی لوگوں کو نکالا جائے گا اور دھرنے دیئے جائیں گے اور اس کے انتظامات کیئے جائیں گے لیکن عمران خان ناراض ہیں اپنے پارٹی رہنماں سے،محض چند مقامات کے علاوہ عوام کیوں نہیں نکلے، کیوں ان علاقوں کی لیڈرشپ نے تیاری نہیں کی،کراچی کے 13 ایم این اے ہیں، 21 ایم پی ایز ہیں، مگر وہ سارے کے سارے کہاں تھے، نمائش چورنگی پر بھی عوام پہلے پہنچے پھر چند رہنما پہنچے اور پھر انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی۔عمران خان ناراض ہیں کہ پورے پنجاب میں تحریک انصاف کی 83 قومی اسمبلی اور 158 صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں،جنوبی پنجاب سے اتنے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں، مگر لاہور کے علاوہ کہاں لوگ نکلے اور لاہور میں بھی کم کیوں نکلے اور کہاں رہنما نکلے، کہاں کہاں مزاحمت کر کے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.