پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف کی حکومت میں شامل اتحادیوں نے احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق کر لیا لیکن یہ عہدہ کونسی شخصیت کو دیا جائے گا؟ پتا چل گیا

زرداری اور شہباز شریف چیئرمین نیب کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق‘اپوزیشن لیڈر کو بھی ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا

شہباز شریف کی حکومت میں شامل اتحادیوں نے احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق کر لیا لیکن یہ عہدہ کونسی شخصیت کو دیا جائے گا؟ پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع حکومتی اتحاد کے مطابق چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سرفہرست ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں۔ حکومتی اتحاد ذرائع نے کہا کہ مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو بھی ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.