پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی کے ماہانہ بجٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان بھی بول پڑے، بڑا دعویٰ کر دیا

30 روپے لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطلب کہ عام آدمی کے اخراجات راتوں رات کم ازکم 10 سے 25 ہزار روپے ماہانہ بڑھ جائیں گے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عام آدمی کے ماہانہ بجٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان بھی بول پڑے، بڑا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام پاکستانی کے ماہانہ اخراجات میں 10 سے 25 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تقریبا 18 فیصداضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ غریب اور متوسط خاندانوں کے ماہانہ اخراجات میں قیامت بپا کردے گا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 30 روپے لٹر پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطلب ہے کہ متوسط خاندانوں کے اخراجات راتوں رات کم ازکم 10 سے 25 ہزار روپے ماہانہ بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.