پاکستان

اگلے ماہ جب لوگ نکلیں گے تو وہ واپس نہیں جائیں گے، شیخ رشید نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

یہ اپنے کیس ختم کروائیں گے اورگھر چلے جائیں گے' موجودہ صورت حال میں کوئی سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلے گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات ،کیسے چلے گی یہ حکومت ؟ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ یہ اپنے کیس ختم کروائیں گے اورگھر چلے جائیں گے ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں کوئی سیاسی حل نہ نکلا تو کوئی اور حل نکلے گا، یہ حکومت آئینی مدت پوری نہیں کریگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.