پاکستان

بلوچستان بلدیاتی انتخابات: سیاسی جماعتوں میں جے یو آئی سب سے آگے

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ووٹنگ میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی اور  خواتین نے بھی ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ ضلع تربت میں 31 فیصد ٹرن آؤٹ رہا جو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر کے ٹرن آؤٹ کے برابر ہے۔اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا  اور اب تک 1349 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا  اور اب تک 1349 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے تحت سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے ہے اور اب تک 232 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

جے یو آئی نے کارپوریشن کی 13، میونسپل کمیٹیوں کی 55 اور یونین کونسلوں کی164 نشستیں جیت لی ہیں۔اب کے موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق صوبے میں حکمراں بلوچستان عوامی پارٹی 160نشستیں حاصل کرکے دوسرے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 94 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق  سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک کی نیشنل پارٹی کی قسمت کا ستارہ پھر چمک گیا ،67 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) 65 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی۔

اس کے علاوہ  غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کیا ہے اور 49 نشستوں کے  ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بی این پی عوامی کی40نشستیں، پی ٹی آئی 22 نشستوں پر کامیاب  ہوئی اور اے این پی نے 19 ،جمہوری وطن پارٹی نے 17 اور مسلم لیگ ن نے 15 نشستیں اپنے نام کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.