پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نئے مالی سال کا بجٹ ، حکومت مہنگائی میں اضافہ کرنے کے لئے کون کون سے نئے ٹیکس لگائے گی؟ ہوشر باء حقیقت سامنے آنے پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 700 ارب تک مقرر کئے جانے کا امکان ، مہنگائی ، برآمدات ، درآمدات ، ترسیلات زر کے اہداف طے کئے جائینگے

نئے مالی سال کا بجٹ ، حکومت مہنگائی میں اضافہ کرنے کے لئے کون کون سے نئے ٹیکس لگائے گی؟ ہوشر باء حقیقت سامنے آنے پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ پلان کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کے بعد قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں سالانہ ترقیاتی ، وفاقی منسوبے کی منظوری دی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے ، مہنگائی ، برآمدات ، درآمدات ، ترسیلات زر کے اہداف طے کئے جائیں گے ، آئندہ مالی سال کیلئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ، ٹیکس وصولیوں کا ہدف سات ہزار 255 روپے رکھا جانے کا مکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں کسٹم ڈیوتی کی مد میں 843 ارب وپے کی وصولی کی تجویز دی گئی ہے ، دفاع کی مد میں 1586 ارب روپے ، قرض اور قرض پر سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.