پاکستان

کراچی پولیس میں ڈرائیوروں کی بھرتی، شرائط انتہائی نرم کر دی گئیں

رواں سال کے اوائل میں کراچی پولیس میں 1777 ڈرائیوروں کی اسامیوں پر بھرتی کی پیشکش اخبارات میں مشتہر کی گئی تھی

کراچی پولیس میں ڈرائیوروں کی بھرتی کے لیے شرائط انتہائی نرم کردی گئیں’ پیشہ ورانہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے 28 سال کی عمر تک کے امیدوار بھی پولیس ڈرائیور بھرتی ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں 1777 ڈرائیوروں کی اسامیوں پر بھرتی کے لیے شرائط انتہائی نرم کردی گئی ہیں اور اب پیشہ ورانہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے 28 سال کی عمر تک کے امیدوار بھی پولیس ڈرائیور بھرتی ہوسکتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال کے اوائل میں کراچی پولیس میں 1777 ڈرائیوروں کی اسامیوں پر بھرتی کی پیشکش اخبارات میں مشتہر کی گئی تھی، جس پر اگرچہ بڑی تعداد میں امیدوار سامنے آئے تھے تاہم امیدوار کے پاس لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل یعنی ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس ہونے کی ایک انتہائی سخت شرط لازم ہونے کی وجہ سے صرف 62 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔ اسی وجہ سے یہ شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھرتیاں دوبارہ مشتہرکی گئیں اور ان پر درخواستیں وصول بھی کی جارہی ہیں۔ کراچی پولیس آفس ذرائع کے مطابق اب امیدوار کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہونے کی شرط ختم کردی گئی ہے، امیدوار کے پاس عام ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔ بھرتی میں اہل قرار دیئے گئے امیدواروں کو دوران تربیت محکمہ پولیس ایل ٹی وی لائسنس بنوا کر دیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.