پاکستان
بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا
ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا اور بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے بھی زیادہ ہوگیا۔
ملک میں بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہوگئی ہے اور رسد 21200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے جس کے باعث شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ پن بجلی سے 4 ہزار 635 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں جب کہ آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے