پاکستان

عوام کو بجلی کا جھٹکا; 4 روپے فی یونٹ اضافہ منظور

: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین  نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ڈسکوز کی اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے فی یونٹ 4 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست  کی۔اس پر نیپرا چیئرمین نے کہا کہ ہمارے لیے صارف اہم ہے جو مہنگے فیول کا شکار ہورہا ہے۔چیئرمین نیپرا نے لوڈشیڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 18،18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اندازوں پر کام نہ کریں، پاورسسٹم کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔بعد ازاں سماعت مکمل ہونے پر نیپرا کی جانب  سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہےکہ سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں4 روپے5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی اور اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 3 روپے 99  پیسے فی یونٹ بنےگا، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت ایک  روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.