پاکستان
افسران کی پوری جنگ لڑیں گے،صوبائی وزیرداخلہ کا اعلان
عطا تارڑنےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ اپنےاہلکاروں اورافسران کےلئےپوری جنگ لڑیں گے
صوبائی وزیرعطا تارڑنےکہا کہ لانگ مارچ روکنےوالےافسران کےخلاف پی ٹی آئی نےدرخواست دی ہےمگرہم اپنےاہلکاروں اورافسران کا بھرپوردفاع کریں گے ۔عطا تارڑنےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ اپنےاہلکاروں اورافسران کےلئےپوری جنگ لڑیں گے،پنجاب حکومت اوروزیراعلیٰ کا موقف اس معاملےپرواضح ہے، یہ چاہتےہیں کہ عدالتی کارروائیوں کےذریعےہمارے جوانوں اورافسران پرپریشرڈالیں تاکہ وہ ان کےاگلےلانگ مارچ میں کام آئے،مگرہم اپنےاہلکاروں وافسران کی پوری جنگ لڑیں گے ۔