پاکستان

عمران خان اوروزیراعلیٰ کےپی کےبیانات پرایکشن لےلیا گیا

وزیراعظم شہبازشریف نےعمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےبیانات پرکمیٹی بنا دی،وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کمیٹی کےسربراہ ہونگے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےعمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےبیانات پرکمیٹی بنا دی،وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کمیٹی کےسربراہ ہونگے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہوا جس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کےمتعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیرنگرانی کام کرنےوالی 5 رکنی کمیٹی عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کےبیانات کا جائزہ لیکرآئندہ کےلائحہ عمل سےآگاہ کرے گی۔

عمران خان نےایک انٹرویومیں پرامن مارچ کےشرکاء کےپاس اسلحےکی موجودگی کا اعتراف کیا تھا،جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےاگلےلانگ مارچ میں وفاق کےخلاف خيبرپختونخوا کی فورس استعمال کرنےکی دھمکی دی تھی۔ اجلاس میں کابینہ ارکان کی 25 مئی کولانگ مارچ مسترد کرنےپرعوام کومبارکباد دی کہا کہ عوام نےانتشارپیدا کرنےوالوں کومسترد کردیا۔

وزیرداخلہ رانا ثناء نےاجلاس کویقین دلایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تواس کےساتھ سختی سےنمٹا جائےگا۔ کابینہ اجلاس کے دوران جےیوآئی کےوزیرمذہبی امورمولانا اسعد محمود نےقانون کی حکمرانی کویقینی بنانےکا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.