پاکستان

مریم نواز نےعمران خان اوردہشت گرد میں فرق بتادیا

مریم نوازنےکہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹرپرہے

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنےکہا ہےکہ پچھلی حکومت نےسیاسی انتقام اوراپنے ذاتی مفاد اورفائدے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔ مری میں ن لیگ کی تقریب سےخطاب میں مریم نوازنےکہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹرپرہے،عمران خان پاکستان کوآئی ایم ایف کےہاتھوں گروی رکھ کرچلا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کل شہبازشریف سےمیٹنگ ہوئی توپتہ چلا کہ اس وقت ملک کےاصل میں کیا حالات ہیں۔

ن لیگی نائب صدرنےمزید کہا کہ عمران خان نےاپنی بےوقوفی سےتمام دوست ملکوں سےتعلقات خراب کئے،سب کوناراض کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دورحکومت میں ترکی نےجومنصوبےشروع کیے،انہیں پی ٹی آئی کی حکومت نےبری طرح کرش کیا گیا۔ مریم نوازنےیہ بھی کہا کہ ترکی کےسارے منصوبےتعطل کا شکارہیں،وزیراعظم صاحب ترکی اس لیےگئےہیں کہ جومنصوبےان کی نااہلی کی وجہ سےرکےہوئے ہیں انہیں دوبارہ چلایا جائے۔

انہوں نےکہا کہ یہ لوگ جہاد نہیں فساد کررہےہیں اوراس فساد کوروکنا عین جہاد ہے،عمران خان نےاپنےانٹرویومیں اعتراف کیا ہےکہ ان کے پاس اسلحہ تھا۔ ن لیگی نائب صدرنےکہا کہ لانگ مارچ سےپہلےرانا ثناء اللّٰہ بھی یہی کہہ رہےتھےکہ یہ لوگ مسلح ہیں،ان کےپاس کوئی جواز نہیں رہ گیا کہ یہ لوگ کہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نےاتنےجلسےکیے،کہیں کوئی اسلحہ نظرآیا؟ ہمارا مقصد فتنہ،شراورفساد پھیلانا نہیں ہے،ان کی تحریک پرتشدد تحریک میں بدل چکی ہے۔

مریم نوازنےکہا کہ خیبرپختونخوا کےغیورعوام نےعمران خان کےمکروہ عزائم کوناکام بنایا،پوچھتی ہوں ایک شخص نےاپنی کرسی کی خاطر صوبےکےمعصوم بچوں کوکیوں مروایا؟ انہوں نےکہا کہ اس اپنےبچےجہاد کی فرنٹ لائن میں کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟ یہ گھناؤنی سازش کر رہا ہےہےکہ اگرمیرااقتدارنہیں رہا توہرجگہ آگ لگا دوں گا۔

ن لیگی نائب صدرنےکہا کہ کیا فرق رہ گیا عمران خان اوردہشت گرد میں؟ پوچھتی ہوں کیا ایسےدہشت گرد کوکھلےعام چھٹی ملنےچاہیے؟ پاکستان کےعوام آپ کےخلاف رد الفساد لانچ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح تحریک کا گینگ لیڈرعمران خان ہے،جس نےاپنےچہرے پر سیاسی نقاب چڑھایا ہوا ہے،اگرتہمیں یہی دہشت گردی کرنی تواپنےچہرے سے سیاسی نقاب ہٹاؤپھرریاست پاکستان تمہارا مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.