پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عدالتوں کا اب صرف یہ کام نہیں رہ گیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے لئے؟ سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ بھی بول پڑے ، تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ کر دیا

آج اگر تحریک انصاف کیساتھ کچھ ہوا ہے تو عدالتیں بول اٹھی لیکن جب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں کیساتھ ہوتا تھا تو تب عدالتیں نہیں بولتی تھیں

عدالتوں کا اب صرف یہ کام نہیں رہ گیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے لئے؟ سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ بھی بول پڑے ، تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عدالتوں کو صرف تحریک انصاف کی حمایت میں ہی نہیں بولنا چاہیے انہیں پھر ہر چیز پر بولنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آج اگر تحریک انصاف کیساتھ کچھ ہوا ہے تو عدالتیں بول اٹھی ہیں لیکن اس سے پہلے جب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں کیساتھ ہوتا تھا تو تب عدالتیں نہیں بولتی تھیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ کس پارٹی کیساتھ یہ کچھ نہیں ہوا جو آج تحریک انصاف کیساتھ ہوا ہے، جس کی ان کو بڑی تکلیف ہے۔ ہاں ٹھیک ہے کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ماضی میں دیگر جماعتوں کیساتھ بھی ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ عدالتیں اب ساری چیزوں کو ٹھیک کرنا شروع ہو جائیں۔ صرف ایک پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے تو عدالتیں نہ بولیں۔ عدالتیں باقی چیزوں پر بھی بولیں۔ اگر وہ صرف حق وصداقت اور جمہوریت پر بولنے لگ پڑی ہیں تو پھر سب معاملات پر بولیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے رویے سے ایسا نہیں لگنا چاہیے کہ وہ صرف ایک سیاسی جماعت کی حمایتی ہیں۔ یا کسی ایک پارٹی کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.