پاکستان

پی ٹی آئی کااحتجاج ؛سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر  کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم  سیکرٹریز کو فریق  بنایا گیا ہے۔ Nدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کے کسی کارکن اور رہنما کو گرفتار یا اس پر تشدد نہ کیا جائے، پی ٹی آئی کے خلاف ڈرانے والے ہتھکنڈے اور گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں، عوام کی نقل و حرکت کو کسی طورپرکسی شہر میں نہ روکا جائے۔

درخواست  میں استدعا  کی گئی ہےکہ عدالت حکم دے کہ احتجاج اور دھرنے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت  کی جانب سے الیکشن کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد  میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.