پاکستان

جلد الیکشن کا اعلان کریں ورنہ عمران خان؟چوہدری پرویز الٰہی کی دھمکی

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا عمران خان نےحکومت کوکچھ دن کی مہلت دی ہے

سپیکرپنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ق کےرہنما چوہدری پرویزالٰہی نےپی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی سےگفتگوکےدوران سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمرکزی کرداروں کوسزا نہ دینےکا شکوہ کرڈالا۔ چوہدری پرویزالہٰی سےپی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نےملاقات کی جس میں ملک اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرچوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا عمران خان نےحکومت کوکچھ دن کی مہلت دی ہے،حکومت جلد ازجلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں کو سزا دی ہوتی تو لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا یہ نہ ہوتا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ایک بارپھرکنٹینرکھڑے کر دیے گئے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا ہم نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے، ریسکیو 1122 پنجاب میں بھرپور کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے، یہ سروس سندھ حکومت نے بھی شروع کر دی اُن کا شکریہ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کو مشودہ دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی سے اپنے استعفے واپس لے لیں کیونکہ قومی اسمبلی عوام کے لیے آواز اٹھانے کا ایک مؤثر فورم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.