پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف کوئی دہشت گرد تنظیم یا گروہ نہیں ہے، حکومت الیکشن کا اعلان کریں پھر ہم ؟ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بڑای بڑھک لگا دی

پاکستان تحریک انصاف کوئی شدت پسند گروہ نہیں ہے جو بات نہ کرے ،حکومت پہلے الیکشن کا شیڈول دے پھر ہم بات چیت کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کوئی دہشت گرد تنظیم یا گروہ نہیں ہے، حکومت الیکشن کا اعلان کریں پھر ہم ؟ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بڑای بڑھک لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے اور حمزہ شہباز غیر قانونی طریقے سے وزیراعلی بنے ہیں ،حمزہ شہباز کا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں رہے اور حمزہ شہباز کے پاس اب اکثریت بھی نہیں رہی ۔پنجاب کے لوگوں کو آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کوئی عزت دار شخص موجودہ سسٹم کے ذریعے عہدہ قبول نہیں کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 کو معطل کر دیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح غیر آئینی انداز سے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی رہنے دیا جائے۔ہم مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاہم اب سپیکر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طلب کر کے ہماری رائے لیں اور جب سپیکر کے پاس رائے لینے کا اختیار ہی نہیں تو اراکین ان کے پاس کیوں جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.