پاکستانفیچرڈ پوسٹ
امریکا کا خوف تو ہے ہی لیکن حکومت اس وجہ سے بھی روس سے سستا تیل نہیں خرید رہی، پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے اندر کی بات بتا دی
مفتاح اسماعیل کو امریکا کے خوف کے علاوہ کیا چیز ہے جو روس سے سستا تیل خریدنے سے روک رہی ہے ؟شیریں مزاری کا ردعمل
امریکا کا خوف تو ہے ہی لیکن حکومت اس وجہ سے بھی روس سے سستا تیل نہیں خرید رہی، پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے اندر کی بات بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما نے مفتاح اسماعیل کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ یہ شخص جھوٹا ہے ،یہ کہتا ہے کہ ہم 45دن کے بعد روس سے تیل خریدیں گے ،اگر پابندیاں نہ لگیں،مسٹر روس سے تیل کی خریداری پر کوئی پابندی نہیں ہے ،بھارت سے ہی پوچھ لو۔