پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات؛مشترکہ کانفرنس

ترکی کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ترک صدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، پاکستان سے ترکی کے انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کرتے ہیں، بحری جہازوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، مواصلات، تعلیم، ماحولیات، انفرا ا سٹرکچر کے شعبے میں قریبی تعاون ہے۔

طیب اردگان نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کیلئے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، پُر امن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو بھرپور امداد فراہم کی گئی۔

ترک صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اصولی مؤقف پر ترکی پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی پاکستان کے دوسرے گھر جیسا ہے، پاکستان اور ترکی 75 سالہ تعلقات کی سالگرہ منا رہے ہیں، ترکی نے ای کامرس اور دیگر شعبوں میں بھرپور ترقی کی ہے، ترکی اور پاکستان قدرتی شراکت دار ہیں ، پاکستان اور ترکی کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں،مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیر تنازع پر ترکی کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی عوام کشمیر تنازع پر ترکی کے واضح مؤقف پر مشکور ہیں، پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترک اعلیٰ قیادت میں آئندہ ملاقات ستمبر میں پاکستان میں ہوگی ، ستمبر میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں ، ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، ترکی اور پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہیں، پاکستان ترکی کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن کیلئے کام کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.