پاکستان

حنیف عباسی نے معاون خصوصی کےعہدے سے استعفی دے دیا

مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے معاون خصوصی کےعہدے سے استعفی دے دیا۔

حنیف عباسی نے عدالتی حکم کے بعد اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تقرری پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے انہیں کام سے روک دیا تھا۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے، میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام سے روک دیا تھا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حنیف عباسی کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرکوئی سزا یافتہ ہوتووہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔ معاون خصوصی بغیر نوٹیفکیشن بھی وزیراعظم کو مشورہ دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.