پاکستان

شہباز شریف کی عمران خان کو سخت وارننگ

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکرے ہو جائے گا۔

عمران خان کے انٹرویو پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ترکی میں معاہدے کر رہا ہوں اور عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا  اگر عمران خان کو عوامی عہدے سے نااہل قرار دینے کے لیے کسی ثبوت کی ضرورت ہے تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے، عمران خان اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی ہمت نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.