پاکستان

چیئر مین نیب نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

ذرائع کےمطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کےاعزازمیں الوداعی تقریب بھی ہوئی

چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےاپنےعہدے کا چارج چھوڑدیا۔ ذرائع کےمطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کےاعزازمیں الوداعی تقریب بھی ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب فی الحال قائم مقام چیئرمین نیب ہوں گے۔ خیال رہےکہ 26 مئی 2022 کوقومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائےسےمنظورکیا گیا تھا۔

بل کےمطابق چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت کےبعد اسی شخص کودوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائےگا۔ نئےچیئرمین کی تقرری کیلئےمشاورت چیئرمین کی مدت ختم ہونےسے 2 ماہ پہلےشروع کی جائےگی اوریہ عمل 40 روزمیں مکمل کرنا ہوگا۔ بل کےمطابق وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرمیں اتفاق رائےنہ ہونےپرتقررکا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائےگا۔ پارلیمانی کمیٹی چیئرمین نیب کا نام 30 روزمیں فائنل کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.