پاکستان

یاسین ملک کی جان کوخطرہ،مشعال ملک نے آواز اُٹھا دی

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہےکہ شوہرکی جان کوخطرہ ہے، ہمیں ان تک رسائی دی جائے

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہےکہ شوہرکی جان کوخطرہ ہے، ہمیں ان تک رسائی دی جائے۔ اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نےمشعال ملک کےساتھ پریس کانفرنس کی،اس موقع پریاسین ملک کی اہلیہ نےکہا کہ بھارت کےظلم وستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی نےدنیا کا ہرقانون توڑدیا ہے۔ اس موقع پرراجہ پرویزاشرف نےکہا کہ یاسین ملک کےخلاف فیصلےپرہرپاکستانی دکھی ہے،پرامن جدوجہد کےلیےہرقانون ہرشہری کوحق دیتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ یاسین ملک نےکشمیریوں کےلیےہردکھ برداشت کیا،پاکستان نےہمیشہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئےآوازاٹھائی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یاسین ملک کےفیصلےپرپارلیمنٹ اورسینیٹ نےقرارداد پاس کی ہے،ان کا کیس ہرپاکستانی اپنا کیس سمجھتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نےکہا کہ یاسین ملک کی آوازکودبا کرکشمیریوں کےجذبات کونہیں دبایا جا سکتا،کشمیرکا بچہ بچہ ان کےساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.