پاکستان

سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف بغاوت کا مقدمہ؟

ذرائع نےکہا کہ عمران خان پرغداری کا مقدمہ کرنےیا نہ کرنےپروزارت داخلہ میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےیا نہ کرنےکا فیصلہ آج ہوگا۔ ذرائع کےمطابق عمران خان پرتعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے لگائی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کےذرائع نےکہا ہےکہ 25 مئی کووفاقی دارالحکومت پرمسلح چڑھائی اوروفاق و صوبوں سےعدم وفاداری کی گئی۔ دفعہ 124 کےتحت کیس میں ملزم کوعمرقید اورجرمانےکی سزا ہوسکتی ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ عمران خان کےساتھی ملزمان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اوروزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔ ذرائع نےکہا کہ عمران خان پرغداری کا مقدمہ کرنےیا نہ کرنےپروزارت داخلہ میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.