پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اب آپ کو یہ کام بھی کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف شرائط کی ایک نئی اور طویل خبر سب کے سامنے رکھ دی گئی

آئی ایم ایف کی شرائط کی فہرست بہت طویل ہے، جن پر پاکستان کو عملدرآمد کرنا ہو گا: پاکستان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایستھر پیریز روئز

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اب آپ کو یہ کام بھی کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف شرائط کی ایک نئی اور طویل خبر سب کے سامنے رکھ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایستھر پیریز روئز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی فہرست بہت طویل ہے، جن پر پاکستان کو عملدرآمد کرنا ہو گا۔ ایستھر پیریز روئز نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بھی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کا خاتمہ ہی نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ بھی کئی شرائط ہیں۔ ایستھر پیریز روئز نے کہا کہ مالی سال 2022-23میں حکومت کو ان تمام چیزوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنی ہو گی اور دیگر مطالبات پر عمل کرنا ہو گا جس کے نتیجے میں پاکستان کو بیل آٹ پیکیج مل سکے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کل سے ایک بار پھر شروع ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کو پیکج صرف اسی صورت میں ملے گا اگر وہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر دی جانی والی سبسڈی ختم کرے گا۔آئی ایم ایف کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ریونیو کا ٹارگٹ 7ہزار 255ارب روپے مقرر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.