پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ قیمتیں بڑھانے کی اصل وجہ کیا تھی؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

ملک میں تیل اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ عالمی طورپرمہنگائی بڑھی ہے: وزیراعظم میاں شہباز شریف

ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ قیمتیں بڑھانے کی اصل وجہ کیا تھی؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمت میں اضافہ اس لئے کیا گیا کیونکہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ہم غربت کی لکیرسے نیچے آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پریعنی 15 ماہ بعد ہوں گے۔ ملک میں آئینی اورقانونی طریقے سے حکومت تبدیل ہوئی ہے۔عام انتخابات اگست یا ستمبر2023 میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسائل کے حل کے لئے وسائل پیدا کئے جائیں گے اوراس کے لئے دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔غربت میں کمی لانے کیلئے ملک میں تعمیر نو کی جائیگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مقاصد کے حصول کے لئے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اوراگرہم اقتدار میں واپس آئے تو مکمل قوت سے ترقی،خوشحالی اورامن کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.