پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ن لیگ حکومت کی نا اہلی یا پھر کچھ اور …………؟ ایک ہی ہفتے میں پٹرول کی ڈالر سے بھی اونچی اڑان، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان، شہری بھی پھٹ پڑے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر سوشل میڈیا پر سائیکل کی خریدنے یا گزشتہ زمانے کی طرح پھر سے تانگہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے

ن لیگ حکومت کی نا اہلی یا پھر کچھ اور …………؟ ایک ہی ہفتے میں پٹرول کی ڈالر سے بھی اونچی اڑان، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان، شہری بھی پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق جیسے ہی پیٹرول نے ڈالر سے بھی اونچی اڑان بھری تو سوشل میڈیا پر بھی میمز کا طوفان آگیا اور شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں پر ردِعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر اور فیس بک پر دلچسپ میمز شیئر کرنا شروع کر دیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر بننے والی میمز ناصرف صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر رہی ہیں ساتھ ہی سائیکل کی خریدنے یا گزشتہ زمانے کی طرح پھر سے تانگہ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ کچھ دنوں میں پیٹرول چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں سونار کی دکان سے ملے گا۔ ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ پیٹرول کی ڈبل سنچری کرنے پر مبارکباد، شاید اب ہمیں تانگے کا سسٹم واپس شروع کر دینا چاہیے۔تو کسی نے مشورہ دیا کہ اب ہم سب کو سائیکل خرید لینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.