پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافہ، حکومتی اتحادی رہنماؤں کے عوام کو نئے سے نیا لالی پاپ، قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ سابق حکومت پر ڈال دیا

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام کیلئے آسانی پیدا ہو گی، مشکل فیصلے کرنے سے ملکی معیشت کی حالت بہتر ہو گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافہ، حکومتی اتحادی رہنماؤں کے عوام کو نئے سے نیا لالی پاپ، قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ سابق حکومت پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اور بجلی مہنگی کیے جانے کے فیصلوں پر ہونے والی تنقید کے بعد حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام کیلئے آسانی پیدا ہو گی، مشکل فیصلے کرنے سے ملکی معیشت کی حالت بہتر ہو گی اور اس سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر نے کہا کوئی بتائے کہ قیمتوں میں اضافے کے علاوہ اور کیا حل ہے؟ بجلی تھوک سے پیدا نہیں ہوتی، گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.