پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ایک ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے کا یکدم اضافہ، ملک بھر میں مہنگائی کا خوفناک طوفان آنے کا خدشہ، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد امکان ہے ملک میں مہنگائی کی شرح 75 سال کی بلند ترین سطح 30 فیصد تک پہنچ جائے گی

ایک ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے کا یکدم اضافہ، ملک بھر میں مہنگائی کا خوفناک طوفان آنے کا خدشہ، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ کیے جانے والے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے ملک میں مہنگائی کا خوفناک طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ امکان ہے ملک میں مہنگائی کی شرح 75 سال کی بلند ترین سطح 30 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 900 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔ سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک میں معاشی تباہی پھیر دی، عوام دشمن حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہمیشہ ہمارے لوگ ترجیح رہے، ہماری حکومت نے کورونا کے دبا کا مقابلہ کیا اور 1200 ارب روپے کا معاشی پیکیج دیا، جبکہ صرف اس سال ہم نے سیلز ٹیکس صفر کر کے توانائی کے شعبہ میں 466 ارب روپے کی سبسڈی دی، جبکہ اب امپورٹڈ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.